یوسین بولٹ کاپروفیشنل فٹبال کیریئرکا آغاز،پہلے ہی میچ میں دو گول کر دیئے


سڈنی(سپورٹس لنک رپورٹ)سو میٹر دوڑ کے مقابلے کے ریکارڈ یافتہ عالمی چیمپئن یوسین بولٹ نے اپنے پروفیشنل فٹبال کیریئر کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے، یوسین بولڈ نے گزشتہ روز آسڑیلیا کے کلب سنٹرل کوسٹ میرینز کی جانب سے کھیلتے ہوئے اپنے پروفیشنل فٹبال کیریئر کے پہلے دو گول میک آرتھر سائوتھ ویسٹ یونائیٹڈ کلب کے خلاف سکورکر ڈالے، 32سالہ بولٹ نے پہلا گول میچ کے 55ویں منٹ میں سکور کیا اور اس کے بعد اپنے مخصوص انداز میں خوشی بھی منائی جبکہ میچ کے 69 ویں منٹ میں یوسین بولڈ نے دوسرا گول سکور کر ڈالا،اگست میں پروفیشنل فٹبال مقابلے میں قدم رکھنے والے یوسین بولٹ کا یہ پہلا میچ تھا،میچ کے اختتام پر ان کا کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ اپنے پہلے ہی میچ میں دوگول سکورکئے، آئندہ مقابلوں میں بھی بہتر سے بہترکارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا۔

error: Content is protected !!