پاکستان کیخلاف دوسراٹیسٹ،آسڑیلوی سلیکٹرز مچل سٹارک کےحوالے سے پریشان


دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ)آسڑیلوی کرکٹ ٹیم کے سلیکٹرز پاکستان کیخلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرےٹیسٹ میچ کیلئے اس شش وپنچ میں گرفتارہیں کہ پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے فاسٹ بائولر مچل سٹارک کو ٹیم کا حصہ بنایا جائے یا نہیں،پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلی اننگزمیں مچل سٹارک پاکستان کیخلاف صرف ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکے تھے جبکہ دوسری اننگزمیں انہوں نے صرف چھ اوورزکرائے تھے اور میدان سے باہرچلے گئے تھے،سلیکٹرز کے مطابق دبئی کی مردہ وکٹ پر مچل سٹارک ریورس سوئنگ کرانے میں بھی ناکام رہے جبکہ ان کی فٹنس بھی مشکوک رہی ان کےمقابلے میں پاکستان کے فاسٹ بائولر محمد عباس جنہوں نے میچ میں مجموعی طور پر سات وکٹیں حاصل کی تھیں کی گیند میں ریورس سوئنگ واضح طورپر دکھائی دیا، آسڑیلیا کی ٹیم 2011کے بعدسے ایشیا کی وکٹوں پر کوئی سیریز جیتنے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے کو یہ بھی فکر ہے کہ مچل سٹارک جنہیں پاکستان کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے بھی سکواڈ کاحصہ بنایا گیاہے پر بوجھ زیادہ آنے سے ان کی کارکردگی متاثر ہوسکتی ہے۔

error: Content is protected !!