چین اور بھارت کے درمیان دوستانہ انٹرنیشنل میچ بغیرکسی گول کےبرابر


بیجنگ(سپورٹس لنک رپورٹ)چین اور بھارت کے درمیان 21 سال کے طویل وقفے کے بعد ہونے والے فٹبال کا دوستانہ انٹرنیشنل میچ بغیر کسی گول کے برابری پرختم ہو گیا،دونوں ٹیموں کےدرمیان ہونے والے میچ کا آغاز انتہائی تیزی کے ساتھ ہوا اور میزبان چین کی ٹیم نے آغازسے بھارت کے گول پوسٹ پر حملے کئے تاہم چینی کھلاڑی گیند کو جال میں پھینکنے میں ناکام رہے، پہلے ہاف کے اختتام کےقریب چین کے کھلاڑیوں نے گول کرنے مواقع بھی ضائع کئے، چین کے مقابلے میں بھارت کی ٹیم نے میچ کے دوران زیادہ وقت دفاع کرتے ہوئے گزارا تاہم اس کےباوجود ٹیم کےکوچ اپنی ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن ہیں، چین کی ٹیم جس کی کوچنگ اٹلی کے مارسیلو لیپی کر رہے ہیں کی کوچنگ یہ چین کا تیسرا میچ ہے جو بغیرکسی گول کے برابری پرختم ہوا ہے۔

error: Content is protected !!