جونیئر اتھلیٹکس ٹرافی واپڈا ،یوتھ کی ٹرافی پنجاب نے جیت لی


اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے زیراہتمام پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلی گئی تیسری قومی جونیئر اینڈ یوتھ (مینز ایند ویمنز) ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں جونیئر کیٹگری میں پاکستان واپڈا نے سب سے زیادہ 194پوائنٹس کے ساتھ جبکہ یوتھ میں پنجاب نے سب سے زیادہ 151 پوائنٹس کے ساتھ چیمپئن ٹرافیز جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

تفصیلات کے مطابق چیمپین شپ میں جونیئرز کیٹگری میں پاکستان واپڈا کی ٹیم 194 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، ایچ ای سی کی ٹیم 152 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور پنجاب کی ٹیم 124 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، خیبر پختونخوا کی ٹیم 70 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے، سندھ کی ٹیم 54 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں اور پی ایف کی ٹیم 48 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر رہی

جبکہ یوتھ کیٹگری میں پنجاب کی ٹیم سب سے زیادہ 151 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، خیبر پختونخوا کی ٹیم 144 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، پاکستان ریلوے کی ٹیم 115 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور پاکستان واپڈا کی ٹیم 70 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن اور اسلام آباد نے 30 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن اپنے نام کرلی۔

error: Content is protected !!