ٹی 10 کرکٹ لیگ کو اب تک کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا


حیدر آباد دکن(سپورٹس لنک رپورٹ) ٹی 10 لیگ کو اب تک کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا، بھارتی پولیس نے ٹی 10 لیگ کی ٹائٹل اسپانسر کمپنی ہیرا گولڈ کی چیئر پرسن کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق متنازعہ ٹی ٹین لیگ کو اب تک کا سب سے بڑا جھٹکا لگا ہے، بھارتی پولیس نے عالمہ نوہیرا شیخ کو گرفتار کر لیا ہے، پولیس نے گرفتاری کی تصدیق بھی کر دی۔بھارتی پولیس نے کہا ہے کہ عالمہ نوہیرا شیخ ہیرا گولڈ کی چیئر پرسن ہیں، ہیرا گولڈ کی چیئر پرسن کو حیدر آباد دکن میں گرفتار کیا گیا۔بھارتی پولیس کے مطابق ہزاروں شہریوں نے ہیرا گولڈ کی پونزی اسکیم میں پیسے لگائے، دنیا بھر میں بھارتی شہریوں نے کمپنی میں سرمایہ کاری کی۔ٹی 10 لیگ کی اسپانسر کمپنی کے خلاف بھارت میں فراڈ اسکیم کی تحقیقات جاری ہیں، ہیرا گولڈ کی چیئر پرسن کی گرفتاری پر یو اے ای میں سرمایہ کار گھبراہٹ کا شکار ہو گئے ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ سیکڑوں بھارتی شہریوں نے ہیرا گروپ کے دفتر کے باہر احتجاج بھی کیا تھا۔

error: Content is protected !!