یوتھ اولمپک گیمز،جاپان کے جمناسٹر نے 5طلائی تمغے جیت لئے


ارجنٹائن(سپورٹس لنک رپورٹ) یوتھ اولمپک گیمز میں جاپان کے جمناسٹر ٹاکیرو کیٹازونو نے 5 گولڈ میڈل جیت لیے، ویمن ڈنک ایونٹ میں فرانس نے میدان مار لیا۔یوتھ اولمپک گیمز 2018 ارجنٹائن میں جاری ہیں، جمناسٹک کے پیرالل بارز ایونٹ میں جاپان کے ٹاکیرو کیٹازونو نے گولڈ میڈل جیتا۔ ہارزینٹل بارز میں بھی ٹاکیرو کامیاب رہے اور 5واں طلائی تمغہ اپنے نام کیا۔ مینز ڈنک میں ارجنٹائن کے فاؤسٹوریوزگا طلائی تمغہ لے اڑے، ویمن میں فرانس کی میتھلڈے کامیاب رہیں۔ میڈل ٹیبل پر روس 24 سونے کے تمغے جیت کر سب سے آگے ہے۔

error: Content is protected !!