جنوبی افریقہ کا آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کیلئے سکواڈ کا اعلان


جوہانسبرگ (سپورٹس لنک رپورٹ) کرکٹ سائوتھ افریقہ کی سلیکشن کمیٹی نے آسٹریلیاکے خلاف شیڈول ون ڈے اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان کر دیا، کرس مورس، فرحان بہاردین اور ڈیوین پریٹورس کی دوبارہ سکواڈ میں واپسی ہوئی ہے جبکہ ایڈن مرکرام اور ہنرچ کلاسن کو ہاشم آملہ اور جے پی ڈومینی کے خلا کو پر کرنے کیلئے سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے، آملہ اور ڈومینی انجری کے باعث دورہ آسٹریلیاسے دستبردار ہو گئے ہیں، ڈین ایلگر سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہے۔جنوبی افریقن ٹیم دورہ آسٹریلیاکے دوران میزبان ٹیم کے خلاف تین ون ڈے اور واحد ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ اعلان کردہ سکواڈ کپتان فاف ڈوپلیسی، فرحان بہاردین، کوئنٹن ڈی کوک، ریزا ہینڈرکس، عمران طاہر، ہنرچ کلاسن، ایڈن مرکرام، ڈیوڈ ملر، کرس مورس، نگیڈی، اینڈائل پہلک وایو، ڈیوائن پریٹورس، کگیسوربادا، تبریز شمسی اور ڈیل سٹین پر مشتمل ہے۔

error: Content is protected !!