کراچی کنگز کے ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹرائلز مکمل،25کھلاڑیوں کا انتخاب


ڈی آئی خان(سپورٹس لنک رپورٹ)کراچی کنگز کی جانب سے پی ایس ایل کے لئے ڈیرہ اسماعیل خان کے رتہ کلاچی سپورٹس کملپکس میں منعقد کئے گئیٹرائلز کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئے، سخت ٹرائلز کے بعد 25 کھلاڑیوں کو منتخب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں ہونے والے سخت ٹرائلز میں سینکڑوں کھلاڑیوں نے شرکت کی جن میں سے 25کھلاڑیوں کو سخت ٹرائلز کے بعد منتخب کر لیا گیا۔ اس موقع پر علاقے کے سیاسی و سرکاری زعما اور معززین اور سینئرز کھلاڑیوں نے بھر پور شرکت کی اور کراچی کنگز کی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا۔سابق کرکٹرز راشد لطیف اور کبیر خان کی نگرانی ساتھ رکنی کوچز کمیٹی نے نوجوان کھلاڑیوں سے ٹرائلز لئے ۔ٹرائلز میں ریجنل سپورٹس آفیسر انو رکمال برکی نے مہمانوں سے بھر پور تعاون کیا ۔ٹرائلز کے اختتام پر کراچی کنگز کے سینئر کوچ اور کھلاڑی راشد لطیف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان کے ٹرائلز میں کھلاڑیوں کی ایک بڑی تعداد شریک ہو ئی ہے ،دور دراز علاقوں میں کرکٹ کا بڑا ٹیلنٹ موجود ہے۔

error: Content is protected !!