لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)نئے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے جمعرات کے روز عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے،
ڈی جی سپورٹس پنجاب ندیم سرور سے سپورٹس بورڈ پنجاب کے افسران نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ملاقات کی اور دفتری امور سے متعلق بریفنگ دی،ڈی جی سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے سپورٹس بورڈ پنجاب کے افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپورٹس کی ترقی کے ہر ممکن اقدامات کریں گے، سپورٹس کے انفراسٹرکچر کو مزید بہتر بنایا جائے گا،نوجوانوں کو گرائونڈز میں لانے کے لئے ہر طرح کی سہولتیں فراہم کریں گے، نوجوان کھلاڑیوں کے لئے سپورٹس کے ایونٹس منعقد کئے جائیں گے، کھلاڑیوں کی فلاح کے لئے اقدامات کئے جائیں گے، کھلاڑیوں کو جدید اور بہترین سہولتوں کی فراہمی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے،ڈی جی سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے کہا کہ سپورٹس کی ترقی سے معاشرے میں مثبت تبدیلی آئے گی۔ سکولوں اور کالجوں میں سپورٹس کی سرگرمیاں بڑھائی جائیں گی۔
ڈی جی سپورٹس پنجاب ندیم سرور اس سے قبل ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب، ڈی جی اوورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب اور ڈی سی او سیالکوٹ کے عہدوں پر کام کرچکے ہیں