چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی اوپن گالف چیمپئن شپ،محمد منیر کی برتری


اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)- اسلام آباد مارگلہ گرین گالف کلب میں کھیلی جانے وا لی دسویں چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اوپن گالف چیمپئین شپ کے دوسرے روز اسلام آباد کلب کے محمد منیر نے پروفیشنلز کیٹیگری میں برتری حاصل کر لی۔انہوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلا راؤنڈ 65 سکور پر ختم کیا اور وہ 6 انڈر پار کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں ۔ مشہور گالفر شبیر اقبال 3 انڈر پار کے ساتھ ان سے تین اسٹروکس کی دوری پر ہیں۔ وصال خان ، محمد نعیم ، یاسر رشید، محمد سہیل اور ذوالفقار علی 2 انڈر پار کے ساتھ تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں ۔ 40 لاکھ مالیت کی انعامی رقم کی اس چیمپئین شپ میں پاکستان بھر سے بہترین پروفیشنلز اور مشہور امیچور گالفرز حصہ لے رہے ہیں۔

error: Content is protected !!