پٹینگولر انڈر 19 ٹی ٹونٹی کپ ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان


لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ بورڈ نے پٹینگولر انڈر 19 ٹی ٹونٹی کپ ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ 21 اکتوبر سے ملتان کرکٹ سٹیڈیم ملتان میں شروع ہونیوالے ٹورنامنٹ میں پنجاب، سندھ، بلوچستان، فیڈرل ایریا اور خیبر پختونخوا کی ٹیمیں حصہ لیں گی ۔ ہر ٹیم چار میچز کھیلے گی پہلی دو پوزیشن حاصل کرنیوالی ٹیموں کے درمیان فائنل میچ 26 اکتوبر کو کھیلا جائیگا۔ 21 اکتوبر کو افتتاحی روز دو میچ کھیلے جائیں گے جس میں پنجاب کا مقابلہ بلوچستان سے جبکہ دوسرے میچ میں خیبر پختونخوا اور فیڈرل ایریا کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی۔

error: Content is protected !!