ڈیسکون سپر لیگ سیزن II،پہلے رائونڈ کیلئے کھیلے گئے مزید چار میچز کا فیصلہ

لاہور( سپورٹس لنک رپورٹ)ڈیسکون سپر لیگ سیزن IIکے پہلے رائونڈ کیلئے کھیلے گئے مزید چار میچز میں ایبکس ، کوکا کولا انٹرنیشنل، ایف بی آر اور فاطمہ گروپ نے کامیابی حاصل کر لی۔ریس کورس کی گرائونڈ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں کوکا کولا انٹرنیشنل اور پی سی ہوٹل کی ٹیمیں مد مقابل تھیں جس میں کوکا کولا نے پہلے کھیلتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں پی سی ہوٹل کی ٹیم 138 رنز بنا سکی ۔

فاتح ٹیم کے کے حبیب الرحمان نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور مین آف دی میچ قرار پائے۔اسی مقام پر کھیلے گئے دوسرے میچ میں ایف بی آر نے ایمرا کی ٹیم کو شکست دی ۔

ایمرا نے پہلے کھیلتے ہوئے 124 رنز بنائے جبکہ ایف بی آر کی ٹیم نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے مطلوبہ ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا ۔ایف بی آر کے بہزاد انور کو بہترین گیند بازی پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا ۔بہزاد انور نے مخالف ٹیم کے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ویلنشیا کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں ڈیسکون اور ایبکس کی ٹیمیں مد مقابل تھیں ۔

ایبکس کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز بنائے تاہم ڈیسکون کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 2رنز قبل ہی 136سکور پر ہمت ہار گئی ۔ایبکس کے غلام علی کوتین کھلاڑیوں کو آئوٹ کرنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔دوسرے میچ میں ہنڈا کو فاطمہ گروپ کی ٹیم کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

فاطمہ گروپ کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بنائے جبکہ ہنڈا کی ٹیم مقررہ اوورز میں155 رنز بنا سکی۔ فاتح ٹیم کے عدیل شہزاد کو 60رنز کی بہترین اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا ۔

11Shares

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

error: Content is protected !!