پاکستان اور آسڑیلیا کی ٹی ٹونٹی سیریز کا آغاز آج سے


ابوظہبی(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں نمبر ون رہنے کے لیے آسٹریلیا سے ایک میچ جیتنا ہوگا پاک آسٹریلیا سیریزکا آغاز آج سے ہو رہا ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ریکنگ میں براجمان رہنے کے لیے آسٹریلیا سے ایک میچ جیتنا لازمی ہے سیریز تین صفر سے جیتنے کی صورت میں پاکستان کے چار پوائنٹس میں اضافہ ہوگا۔دوسری جانب پاکستان سیریز تین صفر سے ہارنے کی صورت میں رینکنگ میں ون نمبر پوزیشن کھو دے گا اور آسٹریلیا پاکستان کو تین صفر سے شکست دینے کے بعد ٹی ٹوئنٹی میں نمبر ون جائے گا جبکہ پاکستان دو صفر سے سیریز ہارنے کے نتیجے میں بھی سر فہرست رہے گا۔پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے ہیں ٹی ٹوئنٹی سیریز چوبیس اکتوبر سے ابوظہبی میں شروع ہو رہی ہے سیریز کے دیگر دو میچز دئبی میں کھیلے جائیں گے۔

error: Content is protected !!