پاکستان میں انٹرنیشنل ریسلنگ مقابلے دسمبر میں منعقد ہونگے


کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان میں ریسلنگ کے دلچسپ مقابلوں کی تیاریاں تیز ہوگئیں، رنگ آف پاکستان کے زیر اہتمام ایکشن سے بھرپور ریسلنگ کے مقابلے دسمبر میں ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مین ریسلنگ کے چاہنے والوں کیلئے ایک اچھی خبر آگئی اب انٹرنیشنل ریسلنگ کے مقابلے رواں سال دسمبر میں منعقد ہوں گے۔دنیا کے متعدد ممالک کے ریسلر مقابلوں میں شرکت کیلئے پاکستان آئیں گے، رواں سال دسمبر میں غیر ملکی ریسلز کو پاکستان لانے والا گروپ رنگ آف پاکستان کے تحت کینیڈا ،امریکا، انگلینڈ، فرانس سمیت کئی ممالک کے بیس سے زائد بین الاقوامی ریسلرز کنگ آف دی رنگ بننے کیلئے بے تاب ہوں گے۔رنگ آف پاکستان کی انتظامیہ نے بھرپور تعاون کرنے پر آئی ایس پی آر کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ایونٹ کی میزبانی کا اعزاز کراچی سمیت دیگر شہروں کو ملے گا۔

error: Content is protected !!