رومن رینز نے بڑا انکشاف کر ڈالا


نیو یارک(سپورٹس لنک رپورٹ ) 11سال سے لیوکیمیا کے مرض میں مبتلا ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ کے امریکی سپر سٹار رومن رینز اچانک اپنے ٹائٹل سے دستبردار ہوگئے اور عارضی طور پر کھیل کو بھی خیرباد کہہ دیا۔ایک روز قبل ڈبلیو ڈبلیو ای را کے ایونٹ میں ڈبلیو ڈبلیو ای یونیورسل چیمپئن بننے رومن رینز نے انکشاف کیا کہ انہیں لیوکیمیا کا مرض لاحق ہے،واضح رہے کہ یہ بیماری کینسر کی ایک قسم ہے جس کی وجہ سے خون اور بون میرو متاثر ہوتے ہیں۔ ڈبلیو ڈبلیو ای ایونٹ را کے دوران ریسلنگ رنگ میں تقریر کرتے ہوئے رومن رینز نے کہا کہ وہ گزشتہ 4سالوں سے اس ریسلنگ رنگ میں آرہا ہیں، بطور رومن رینز انہوں نے بہت کچھ کہا لیکن وہ سب جھوٹ تھا۔ میرااصل نام لیاٹی جوزف انوئی ہے اور پہلے میں فٹبال کھیلتا رہا۔

error: Content is protected !!