ایشین چیمپیئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے ملائیشیا کو ایک صفر سے ہرا دیا


مسقط(سپورٹس لنک رپورٹ)ایشین چیمپیئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے سخت مقابلے کے بعد ملائیشیا کو ایک صفر سے ہرا دیا۔ اومان کے شہر مسقط میں جاری ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم اپنا آخری لیگ میچ میشیا کے خلاف کھیل رہی تھی۔ دونوں ٹیموں کی جانب سے میچ میں متعدد بار گول کے مواقع ملے تاہم میچ کے 53 ویں منٹ میں محمد عرفان جونیئر نے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔

پاکستان ٹیم پہلے ہی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مرحلے کے لیے کوالیفائی کر چکی ہے جہاں اس مقابلہ ایک مرتبہ پھر ملائیشیا سے ہی ہوگا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں بھارت اور جاپان کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 28 اکتوبر کو کھیلا جائیگا۔

error: Content is protected !!