فرنچ اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ، ثانیہ نہیوال پہلا مرحلہ عبور کرگئیں


پیرس(سپورٹس لنک رپورٹ)بھارت کی بیڈمنٹن کھلاڑی ثانیہ نہیوال اپنی جاپانی حریف سائینا کاواکمی کو شکست دیکر فرنچ اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئی ہیں،دونوں کھلاڑیوں کے درمیان مقابلہ 37 منٹ تک جاری رہا جس میں ثانیہ نہیوال نے اکیس گیارہ، اکیس گیارہ سے کامیابی حاصل کی، دوسرے رائونڈ میں ثانیہ نہیوال کا مقابلہ جاپانی کھلاڑی نوزومی کے ساتھ ہوگا جنہوں نے پہلے رائونڈ میچ میں سپین کی کھلاڑی بیٹریز کواکیس دس اوراکیس بارہ سے شکست دی ہے، پہلے رائونڈ کو عبورکرنے کے بعد ثانیہ نہیوال کا کہنا ہے کہ وہ اپنی فٹنس اور فارم سے مطمئن ہیں اور دوسرے رائونڈ میں بھی بہتر کھیل پیش کرنے کیلئے پرعزم ہیں، انہوں نے کہا کہ انہیں یقین تھا کہ وہ اپنی حریف کو آسانی سے شکست دیدیں گی تاہم دوسرے رائونڈ میں ان کامقابلہ سخت حریف کے ساتھ ہے اور وہ اس کیلئے بھرپور تیاری کے ساتھ کورٹ میں اتریں گی، ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ہارجیت اپنی جگہ ہے لیکن وہ کبھی بھی دبائومیں نہیں کھیلی ہیں اور ہمیشہ مدمقابل کو ایک سخت حریف ہی سمجھا ہے۔

error: Content is protected !!