پاکستان کی کراٹے ٹیم کو ورلڈ چیمپئن شپ کیلئے سپین کا ویزے دینے سے انکار


لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان کی قومی کراٹے ٹیم ورلڈ کراٹے چیمپئن شپ میں شرکت سے محروم ہو گئی۔ یورپی ملک سپین نے قومی ٹیم کو ویزے جاری کرنے سے انکار کر دیا۔ورلڈ کراٹے چیمپئن شپ کے لیے 3 کراٹے کاز، ایک آفیشل اور 2کوچز کو ویزے نہیں ملے۔ سپین نے ایشین میڈلسٹ نرگس کو بھی ویزہ جاری کرنے سے انکار کر دیا۔چیئرمین فیڈریشن محمد جہانگیرکا کہنا ہے کہ دستاویزات کے باوجود میڈلسٹ کو ویزے جاری نہ کرنا زیادتی ہے۔ معاملے کو ورلڈ کراٹے باڈی میں اٹھائیں گے۔ ورلڈ کراٹے چیمپئن شپ 5 سے 11 نومبر تک میڈرڈ میں ہو گی۔

error: Content is protected !!