شاہینوں نے دوسرے ٹی ٹونٹی میں بھی کینگروز کو شکار کرلیا


دبئی (عبدالرحمان رضا سے)پاکستان کرکٹ ٹیم نے اپنی جیت کے تسلسل کو جاری رکھتے ہوئے آسڑیلیا کو دبئی میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں بھی 11رنز سے شکست دیکر سیریز میں دو صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی ہے، ۔ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 20 اوورز میں 147 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے بابر اعظم نے 45 رنز بنائے۔جواب میں آسٹریلیا مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز بنا سکی۔آسٹریلیا کے گلین میکسول نے دھواں دار نصف سینچری سے پاکستان سے جیت چھین ہی لی تھی، تاہم شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان نے 2،2 وکٹیں حاصل کرکے فتح پاکستان کی جھولی میں ڈال دی۔ سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہی اتوار کو کھیلا جائے گا۔ پاکستان کو سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل ہو چکی ہے۔ جبکہ پاکستان آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں اپنی پہلی پوزیشن بھی مزید مستحکم کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔

error: Content is protected !!