مکسڈ مارشل آرٹس میگاایونٹ کل سے لاہور میں شروع ہوگا


لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)مکسڈ مارشل آرٹس میگا ایونٹ 27 اکتوبر سے لاہور میں شروع ہوگا۔تفصیلات کے مطابق مکسڈ مارشل آرٹ کے ماہر فائٹرز ایک دوسرے سے مقابلہ کرنے کے لیے بے تاب ہیں، میگا ایونٹ کا 27 اکتوبر سے لاہور کے نشتر اسپورٹس کمپلیکس میں آغاز ہورہا ہے۔بریوو پاکستان کے بورڈ آف چیئرمین سلمان اقبال کی کاوشوں سے بین الاقوامی فائٹرز پہلی مرتبہ ایکشن میں دکھائی دیں گے، اس پلیٹ فارم سے ٹیلنٹ کو عالمی سطح پر نمائندگی کا موقع ملے گا۔ایونٹ میں حصہ لینے والے مختلف ممالک کے کھلاڑی اپنے کوچز کے ہمراہ لاہور پہنچ چکے ہیں۔ہے۔بریو کامبیٹ فیڈریشن کے تحت بحرین، برازیل اور دیگرممالک میں مقابلے ہو چکے ہیں، بریو کامبیٹ کے تحت مقابلوں میں 45 ممالک سے 250 ایتھلیٹس حصہ لے چکے ہیں۔

error: Content is protected !!