جنوبی افریقہ کیخلاف ون ڈے سیریز،آسڑیلوی ٹیم کا اعلان،ایرون فینچ کپتان مقرر


سڈنی(سپورٹس لنک رپورٹ)کرکٹ آسڑیلیا کی سلیکشن کمیٹی نے آئندہ ماہ جنوبی افریقہ کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے اپنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے، اعلان کے مطابق سلیکٹرز نے ٹیم کے کپتان ٹم پینی کو ڈراپ کرکے ایرون فینچ کو کپتان مقرر کردیا ہے، اعلان کردہ آسڑیلوی سکواڈ میں ایرون فینچ، جوش ہیزل ووڈ، ایلکس کیرے، آشٹن اگر، نتھن کولٹر، پیٹ کمنس، ٹریوس ہیڈ، کرس لائن، شان مارش، گیلن میکسویل، ڈی ارسی شارٹ، مارکس سٹونیس، مچل سٹارک اور ایڈم زمپا شامل ہیں،آسڑیلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا آغاز چار نومبر سے پرتھ میں ہوگا، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ نو نومبر کو ایڈیلیڈ میں کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ ہوبارٹ میں گیارہ نومبر کو ہوگا۔

error: Content is protected !!