چیمپئنز لیگ، لیور پول کی جیت،محمد صلاح نے گولوں کی نصب سنچری سکور کرلی


لندن (سپورٹس لنک رپورٹ) فٹبال چیمپئنز لیگ میں لیور پول نے حریف کریونا کلب کو چار صفر کی شکست سے دوچار کیا، سپر سٹار محمد صلاح نے دو سکور سے اپنے گولز کی ففٹی مکمل کر لی۔فٹبال کے میدانوں میں چیمپئنز لیگ کے مقابلے جاری، گروپ سی کے کلب لیورپول نے حریف کروینا زیزڈ کو 0-4 سے شکار کیا۔ مصری سپر سٹار محمد صلاح نے دو خوبصورت گول سکور کیے، کلب کی اس کامیابی کے ساتھ ہی وہ ٹیم کی طرف سے گولز کی 50 مکمل میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ادھر ریال میڈرڈ نے وکٹوریہ پلزن کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا، فاتح ٹیم کی طرف سے کریم بیزیما نے اپنے گول سے کامیابی کی بنیاد رکھی، ساتھ ہی اپنے گولز کی تعداد بھی 57 کر لی۔ سٹائلش پلیئر گیرتھ بیل گول کئے بغیر ہی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

error: Content is protected !!