نمائشی فٹبال میچ میں پاکستان انٹرنیشنل ویٹرن الیون کو پنڈی اسلام آبادویٹرن کےہاتھوں شکست


اسلام آباد ( سپورٹس لنک رپورٹ ) اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام فٹ بال کے نمائشی میچ میں پنڈی اسلام آباد ویٹرن الیون نے پاکستان انٹرنیشنل ویٹرن الیون کو4-3 گول سے ہرادیا، پنڈی اسلام آباد ویٹرن الیون کے اللہ نواز نے اپنی شاندار ہیٹ ٹرک مکمل کی۔ فائنل میچ کے مہمانان خصوصی سردار طارق محمود، سید الطاف شاہ اور احمد خان چیئرمین یونین کونسل جی سیون ٹو تھے اس موقع پر اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر سلیم چوہدری، سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری، شوکت علی خان اور پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق سیکرٹری اطلاعات رانا تنویر احمد اور اجمل صابری کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی

ٹی اینڈ ٹی گرائونڈ میں کھیلے گئے میچ میں وقفے تک پنڈی اسلام آباد ویٹرن الیون نے پاکستان انٹرنیشنل ویٹرن الیون کو 2-1 گول سے برتری حاصل تھی، پہلے ہاف کے تیسرے میچ میں پنڈی اسلام آباد ویٹرن الیون کی جانب سے اللہ نواز نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جس کو 10 ویں پاکستان انٹرنیشنل ویٹرن الیون کے صفی اللہ نے گول کرکے مقابلہ 1-1 گول سے برابر کر دیا، 25 ویں منٹ میں پنڈی اسلام آباد ویٹرن الیون نے طاہر پرویز نے گول کرکے مقابلہ 2-1 گول کردیا، دوسرے ہاف کے 5 ویں منٹ میں پاکستان انٹرنیشنل ویٹرن الیون کی جانب سے محمود خان نے گول کرکے مقابلہ ایک بار پھر 2-2 گول سے برابر کر دیا، 7 ویں منٹ میں پاکستان انٹڑ نیشنل ویٹرن الیون کے محمود خان نے گول کرکے مقابلہ 3-2 گول کردیا، اس کے پنڈی اسلام آباد الیون کے اللہ نواز نے مزید دو گول کرکے 4-3 گول سے جیت لیا، دونوں ٹیموں میں سابق انٹرنیشنل کھلاڑی شامل تھے

error: Content is protected !!