پاکستان کامشن کلین سوئپ مکمل،آسڑیلیا تیسرا ٹی ٹونٹی بھی ہار گیا


دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستانی شاہینوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کینگروزکو تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کے تیسرے اورآخری ٹی ٹونٹی میچ میں بھی بھی شکست سے دوچارکرتے ہوئے سیریز میں کلین سویپ کرلیا ہے، سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستانی شاہینوں کا یہ پانچواں کلین سویپ ہے،تفصیلات کے مطابق پاکستان کی ٹیم نے ٹاس جیت کرپہلے کھیلتے ہوئے آسڑیلیا کو کامیابی کےلئے 151 رنز کا ہدف دے دیا ہے،گرین شرٹس نے مقررہ 20اوورز میں 5 وکٹ پر 150رنز بنائے۔گرین شرٹس کی طرف سے بابر اعظم 50،صاحبزادہ فرحان 39،شعیب ملک 18 رنز بناکر آئوٹ ہوئے جبکہ محمد حفیظ 32رنز پر ناقابل شکست لوٹے۔دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم پرہورے میچ میں سرفراز احمد ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا،سیریز کے تینوں مقابلوں میںگرین شرٹس نے پہلے بیٹنگ کی ہے،پہلے دو میچز میں سرفراز الیون میدان سے سرخرو لوٹی ۔فخرزمان کی جگہ ٹیم میں شامل ہونے والے صاحبزادہ فرحان اور بابر اعظم کے ساتھ اننگز اوپن کی ،دونوں کھلاڑیوں کی دلکش اسٹروکس کھیلے اور پہلی وکٹ پر 93 رنز کی شراکت قائم کی ۔13ویں اوور کی 5ویں گیند پر 3چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 39 رنز بنانے والے صاحبزادہ فرحان کو نتھن لائن نے اینڈریو ٹائی کی مدد سے قابو کرلیا۔

گرین شرٹس کی دوسری وکٹ 97 کے اسکور پر گری ،14ویں اوور کی پہلی گیند پر نصف سنچری میکر بابر اعظم کو اینڈریو ٹائی نے بولڈ کردیا ،انہوں نے اپنی اننگز کے دوران 5 چوکے اور ایک چھکا لگایا ،یہ ان کی سیریز میں دوسری نصف سنچری تھی۔پاکستان کی تیسری وکٹ 126 کے اسکور پر گر گئی، شعیب ملک 2 چوکوں کی مدد سے 18 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے ،ان کی وکٹ زیمپا کے حصے میں آئی ۔چوتھی وکٹ 140 کے اسکور پر گری ، آصف علی 4 رنز بناکر آئوٹ ہوگئے ،انہیں مچل مارش نے میدان بدر کیا ۔گرین شرٹس کی پانچویں وکٹ ایک رنز کے اضافے پر گر ی ، فہیم اشرف بغیر کھاتا کھولے ہی مچل مارش کا شکار بن گئے۔چھٹی وکٹ پر 9 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم ہوئی ، محمد حفیظ 32 اور عماد وسیم 3 رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے۔آسڑیلیاکی جانب سے مچل مارش سب سے کامیاب بائولر رہے جنہوں نے دو کھلاڑیوں کوآئوٹ کیا، جواب میں آسڑیلوی ٹیم 117رنز پر ڈھیر ہو گئی اور میچ33رنز سے ہار گئی، آسڑیلیا کی جانب سے ایلکس کیرے نے بیس، ایرون فینچ نے ایک، کرس لیون نے پندرہ،بن میکڈرمنٹ نے اکیس، گیلن میکسویل چار،مچل مارش 21،شارٹ 10،نتھن کولٹر صفر،اینڈریو ٹائی پانچ اورایڈم زمپا نو رنزبنا پائے،پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے تین،حسن علی نے دو جبکہ حسن علی،فہیم اشرف اور عثمان شنواری کےحصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

error: Content is protected !!