چوہدری ظہور الہیٰ کبڈی گولڈ کپ 22نومبرسے شروع ہوگا

گجرات (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیر اہتمام چوہدری ظہور الہی کبڈی گولڈ کپ 22سے 25نومبر تک گجرات میں کھیلا جائیگا جس میں ملک بھر سے چودہ ٹیمیں شرکت کریں گے۔ کبڈی جن میں سے چار ٹیمیں صوبوں کی جبکہ باقی ڈیپارٹمینٹس کی ہونگیں یہ بات پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل رانا محمد سرور نے یہاں جلالپورجٹاں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ چوہدری ظہور الہی پاکستان کبڈی فیڈریشن کے بانی صدر ہیں جنہوں نے پاکستان میں کبڈی کے کھیل کی بنیاد رکھی یہی وجہ ہے کہ پاکستان کبڈی فیڈریشن ان کے نام سے کبڈی ٹورنامنٹ کرواتی چلی آرہی ہے، انہوں نے کہا کہ کبڈی پنجاب کا مقبول ترین کھیل ہے۔ایک عرصہ تک گجرات کے کبڈر اس کھیل میں چھائے رہے مگر بدقسمتی سے گذشتہ کچھ عرصہ سے گجرات سے اس کوالٹی کے کھلاڑی نہیں مل رہے گجرات میں کبڈی کی بحالی کے لئے اب ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ چوہدری ظہور الہی کپ کبڈی ٹورنامنٹ اس سال سے گجرات میں منعقد کیا جائے گا۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ اس ایونٹ کے دو ماہ بعدیعنی جنوری کے آخری ہفتہ میں لاہور میں قومی کبڈی چیمپین شپ منعقد کی جائے گی۔ اور اس کے بعد مارچ اپریل میں قومی کبڈی لیگ کرانے کا بھی پلا ن کیا جا رہا ہے جو کہ اس بار روایتی سرکل کبڈی کا ہوگا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گجرات کے ایونٹ کی تیاریوں کا آغاز ہو چکا ہے اس ضمن میں گجرات کبڈی ایسوسی ایشن کے صدرمحمد اشرف گوندل۔ اور محمد ارشد جنرل سیکرٹری اور ایڈیشن جنرل سیکر ٹری گوجرانوالہ ڈویثرن کبڈی ایسوسی ایشن محمد اورنگزیب شاکر کررہے ہیں۔

error: Content is protected !!