آسڑیلیا میں بھارت کیلئے جیت آسان نہیں ہوگی، سارو گنگولی


نئی دہلی ( سپورٹس لنک رپورٹ)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بیٹسمین سارو گنگولی کا کہنا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ بھارت کی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ہوم سیریز میں نہایت شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ہے تاہم اس کامیابی کے بل بوتے پر یہ کہنا ہے کہ وہ آسڑیلیا کے دورے دوران بھی کامیاب رہے گی غلط ہوگا، بھارتی کرکٹرز کو آسڑیلیا میں کامیابی کیلئے سو فیصد سے بھی زیادہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ آسڑیلیا کی وکٹیں بہت شاندار ہیں اور وہاں بیٹسمین اور باؤلرز دونوں کیلئے اچھی کارکردگی دکھانے کے مواقع ہوتے ہیں، ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ بلاشبہ آسڑیلیا کی کارکردگی پاکستان کیخلاف سیریز میں واجبی سی رہی ہے مگر ہوم گراؤنڈ پر آسڑیلیا ایک خطرناک ٹیم کا روپ دھار لیتی ہے اور بھارت کو بہت محتاط ہوکر کھیلنا ہوگا۔

error: Content is protected !!