آسڑیلیا کیخلاف سیریز جیتنے کا بھارت کے پاس سنہرا موقع ہے، سچن ٹنڈولکر


نئی دہلی(سپورٹس لنک رپورٹ)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق ریکارڈ یافتہ بیٹسمین سچن ٹنڈولکر کا کہنا ہے کہ بھارت کی ٹیم کے پاس اس بار سنہرا موقع ہے وہ آسڑیلوی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز جیتے، اپنے ایک انٹرویو میں سچن ٹنڈولکر کا کہنا تھا کہ آسڑیلوی ٹیم کے دو مایہ ناز کھلاڑی سٹیون سمتھ اور ڈیوڈ وارنر اس وقت پابندی کا شکار ہیں جس کی وجہ سے آسڑیلوی ٹیم مسائل کا شکار ہے، ان کا کہنا تھا کہ اگر ماضی کی اور اب کی آسڑیلوی ٹیموں کا موزانہ کیا جائے تو میں یہ بات یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ بھارتی ٹیم کے پاس آسڑیلوی سرزمین پر آسڑیلیا کو سیریز میں شکست دینے کا یہ بہترین موقع ہے، یاد رہے کہ بھارت کی ٹیم نے دورہ آسڑیلیا کے دوران چار ٹیسٹ، دو ٹی ٹونٹی اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلنی ہے۔بھارت کی ٹیم آج تک آسڑیلیا کی سرزمین پر کوئی ٹیسٹ سیریزجیتنے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے۔

error: Content is protected !!