لاہور میں خراب موسم ،قائد اعظم ٹرافی کے سپر ایٹ مرحلے کے تمام میچز کراچی منتقل


لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قائد اعظم ٹرافی کے سپر ایٹ مرحلے کے تمام میچز پنجاب سے کراچی منتقل کرنے کا اعلان کر دیا۔ڈومیسٹک کرکٹ کے مقابلے منتقل کرنے کی وجہ پنجاب کا خراب موسم قرار دیا گیا ہے۔نئے شیڈول کے مطابق سپر ایٹ مرحلے کا آغاز 7نومبر سے ہوگا، گروپ ون میں سوئی نادرن گیس کا مقابلہ واپڈا کے ساتھ سٹیٹ بینک گراؤنڈ کراچی میں ہوگا جبکہ کے آر ایل کی ٹیم لاہور بلیوز کے خلاف این بی پی سٹیڈیم کراچی میں نبرد آزما ہو گی۔گروپ ٹو میں سوئی سدرن گیس کا مقابلہ پشاور کے ساتھ ساتھنڈ کلب کراچی میں شیڈول ہے جبکہ کراچی وائٹس کی ٹیم ایچ بی ایل کے خلاف یو بی ایل گرانڈ کراچی میں ایکشن میں دکھائی دے گی۔ دوسرا رانڈ 13 نومبر سے شروع ہو کر16 نومبر تک جاری رہے گا جبکہ تیسرے مرحلے میں ٹیمیں 19 نومبر سے 22 نومبر تک ایک دوسرے کے خلاف نبرد آزما ہوں گی۔ قائداعظم ٹرافی کا فائنل 4 تا 8 دسمبر تک کھیلا جائے گا۔

error: Content is protected !!