کوئٹہ میں بین الاقوامی سکواش ٹورنامنٹ،غیر ملکی کھلاڑی سکیورٹی سے مطمئن

کوئٹہ(عبدالستار مندرہ)ٹاپ پاکستانی اسکواش کھلاڑی فرحان محبوب نے کہا ہے کہ بلوچستان محبت کر نے والوں کی سر زمین ہے چار ملکی بلوچستان انٹرنیشنل اسکواش ایونٹ کو ئٹہ میں انعقاد ثابت کرے گا کہ یہاں کے لوگ امن کی داعی ہے چیمپئن شپ سے صوبےکے باصلاحیت کھلاڑیوں کو آگے آنے کا موقع ملے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کی ٹرافی کی تقریب رونمائی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں انٹرنیشنل اسکوائش ایونٹ دنیا کو ثابت کرنا ہے کہ بلوچستان کی سرزمین محبت کرنے والوں کی سرزمین ہے ہم یہاں کھیلوں بالخصوص اسکوائش کو فروغ دینے آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہاں کا موسم کھیلوںکیلئے انتہائی مفید ہے، بلوچستان میں زیادہ سے زیاد انٹر نیشنل ایونٹ ہونے چاہیئیں،یہاں کے لوگوں نے جو پیار دیا ہے اسے بھلایا نہیں جا سکتا ۔انگلینڈ کے ڈیکلن جیمز، میکسیکو کے سیسر سالاسار،ملائشیا کے نافزوان عدنان اور ہانگ کانگ کے لیوہائو نے کوئٹہ میں منعقد ہونے والی بلوچستان انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ میں مدعو کئے جانے پر منتظمین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان میں اس ایونٹ میں شرکت ہمارے لئے اعزاز ہے، یہاں سیکورٹی کے حوالے سےہمیں کوئی مسئلہ پیش نہیں آیا۔

error: Content is protected !!