قائد اعظم ون ڈے کپ،حبیب بینک چیمپئن بن گیا


لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)حبیب بینک کی ٹیم نے واپڈا کو 62 رنز سے شکست دیکر قائد اعظم ون ڈے کپ کا تاج اپنے سر سجا لیا۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں حبیب بینک نے واپڈا کو میچ جیتنے کے لیے 292 رنز کا ہدف تھا تاہم واپڈا کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 229 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔واپڈا کی جانب سے سلمان بٹ نے 56 رنز کی اننگز کھیلی جو ان کی ٹیم کے کام نہ آ سکی جب کہ رفعت اللہ نے 51، محمد اخلاق نے 30، زاہد منصور نے 21 اور ایاز تصور نے 20 رنز بنائے۔

حبیب بینک کی جانب سے عماد بٹ نے 3 جبکہ خرم شہزاد اور سلمان علی آغا نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔قبل ازیں واپڈ کی جانب سے زوہیب خان نے 68، زمیز عزیز نے 55 اور عمر اکمل نے 49 رنز کی اننگز کھیل کر اسکور بورڈ پر 291 رنز کا ٹوٹل سجانے میں اہم کردار ادا کیا۔

قائداعظم ون ڈے کپ کے مہمان خصوصی چیئرمین پی سی بی احسان مانی تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں ٹرافی اور انعامات بھی تقسیم کیے۔زوہیب خان کو شاندار کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جب کہ سلمان بٹ ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

error: Content is protected !!