ویرات کوہلی 30برس کے ہو گئے،ٹویٹر پر مبارکباد کےپیغامات


نئی دہلی(سپورٹس لنک رپورٹ)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بیٹسمین ویرات کوہلی 30 برس کے ہو گئے،کوہلی نے نے پیر 5نومبر کو اپنی سالگرہ منائی اس موقع پر ٹویٹر پر ان کے مداحوں کی جانب سے مبارکباد اور نیک تمنائوں کے بے شمارپیغام آئے، ویرات کوہلی نے حال ہی میں ایک روزہ میچوں میں سب سے تیز ترین دس ہزار رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ اپنےنام کیا ہے، ایک روزہ میچوں کی سیریز کے بعد ویرات کوہلی اس وقت ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے ٹیم کا حصہ نہیں ہیں جس کی وجہ سے ٹیم ان کی سالگرہ پر کیک نہیں کاٹ سکی

ویرات کوہلی کو سالگرہ کی مبارکباددینےوالوں میں بھارتی کرکٹ بورڈ بھی شامل ہے جس نے امید ظاہرکی ہے کہ ویرات کوہلی مستقبل میں بھی اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ جاری رکھیں گے، بورڈ نے ٹویٹر پرپیغام میں کہاہے کہ بورڈ انہیں 30ویں سالگرہ پر بہت بہت مبارکباد پیش کرتا ہے۔30ویں سالگرہ پر ویرات کوہلی کو ان کی اہلیہ انوشکا شرما نے بھی مبارکباددی ہے اور ٹویٹر پر ٹویٹ کیا ہے کہ میں خدا کی شکر گزار ہوں جس نے ویرات کوہلی جیسا انسان پیدا کیا۔

error: Content is protected !!