سائمنا ہیلپ کےکوچ نے اپنامعاہدہ ختم کردیا


پیرس(سپورٹس لنک رپورٹ)عالمی نمبر ون ٹینس کھلاڑی سائمنا ہیلپ اور ان کے کوچ ڈیرن چاہیل نے راہیں جدا کرلی ہیں اور ساتھ ہی ان کے کوچ نے اعلان کیا ہے کہ وہ سال 2019 کے ٹینس سیزن کےدوران کچھ خاندانی وجوہات کی وجہ سے ٹینس سے دور رہینگے، سائمنا ہیلپ کے کوچ 53 سالہ ڈیرن کی کوچنگ کے دوران رومانیہ کی ٹینس کھلاڑی فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا اعزاز جیتا جبکہ دونوں کےدرمیان کوچنگ کایہ معاہدہ چارسال سے جاری تھا، اس سے قبل ڈیرن لیٹن ہیوٹ اور آگاسی جیسےکھلاڑیوں کی بھی کوچنگ کرچکےہیں، اس حوالے سےکوچ ڈیرن چاہیل نے اپنے ایک جاری بیان میں کہا ہےکہ وہ سائمنا ہیلپ کےساتھ کوچنگ معاہدہ ختم کر رہے ہیں اورآئندہ سال وہ خاندان وجوہات کی وجہ سےٹینس سےدور رہیں گے۔

error: Content is protected !!