پاکستان کی مریم نسیم نے آسڑیلیا میں جاری پاور لفٹنگ مقابلے میں کانسی کا تمغہ جیت لیا


سڈنی(سپورٹس لنک رپورٹ) پشاور کی مریم نسیم نے آسٹریلیا میں جاری پاورلفٹنگ مقابلے میں برانز میڈل اپنے نام کرلیا۔تفصیلات کے مطابق پشاور کی مریم نسیم نے آسٹریلیا میں جاری پاور لفٹنگ مقابلے میں برانز میڈل جیت کر ملک کا نام دنیا بھر میں روشن کردیا، ان کا کہنا تھا کہ میڈل کے حصول کی سخت محنت کی، کامیابی والدین کی دعاؤں سے ممکن ہوئی۔مریم نسیم نے کہا کہ دوستوں کے مشورے اور حوصلہ افزائی سے آج اس مقام پر ہوں، ابھی میرے لیے بہت چیلنجز ہیں، میں مستقبل میں پاکستان کا نام مزید روشن کرنا چاہتی ہوں۔مریم نے کہا کہ میری مستقبل کے لیے تیاری اور مقابلے کے لیے تیاری اس لیے ہے کہ میں دنیا میں جاکر حصہ لوں، میں ابھی اپنی رینکنگ بہتر بنا رہی ہوں، انشاء اللہ آئندہ سے دو تین سالوں میں دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کروں گی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاور لفٹنگ مشکل ہے لیکن ناممکن نہیں ہے، اس کے لیے یہ ضروری ہے کہ آپ کا کھیل کے لیے جنون کتنا ہے، دن رات ٹریننگ کرنی ہوتی ہے اگر آپ کے لیے اہم ہوگا تو آپ اس کو ضرور وقت دیں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ برس بھی مریم نسیم نے آسٹریلیا میں ہونے والے ستاون کلو گرام کیٹگری کے مقابلے میں سلور میڈل جیتا تھا۔یاد رہے کہ مریم نسیم اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے ان دنوں آسٹریلیا میں مقیم ہیں اور وہ دن میں بینک میں نوکری کرنے کے بعد اپنی ویٹ لفٹنگ کی پریکتس کرتی ہیں۔

error: Content is protected !!