لیثررلیگس کے گروپ میچز کا اختتام ‘ کوارٹرفائنلسٹ ٹیموں کا فیصلہ ہوگیا

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) لیثررلیگس کے زیر اہتمام جاری انٹرکلبس چمپئن شپ کا لیگ مرحلہ مکمل ہوگیا۔ فینکس ایف سی، ریڈزکالج، میجیشین ایف سی ، ریڈ آرمی، بسم اﷲ اسپورٹس، ہزارہ یونائیٹڈ، ڈی آئی ڈی ایف سی اور قادری اسپورٹس نے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ریاض احمد، ایریا منیجر، کراچی کے مطابق سکسٹین اسٹار گراؤنڈ پر کھیلے جانے والے ایونٹ میں 24ٹیموں نے حصہ لیا اور ان ٹیموں کو 3,3کے 8گروپ میں تقسیم کیا گیا۔ہر گروپ کی ٹاپ ٹیم نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی ۔ گروپ ’اے‘ میں فینکس ایف سی نے مسلسل دوسری کامیابی حاصل کی جب رئیل اسٹار کو 0-2کی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ طحہ محمود نے فاتح ٹیم کیلئے دونوں گول اسکور کئے۔گروپ ’بی‘ میں ریڈز کالج نے نے کارساز ایف سی سے 1-1سے مقابلہ برابر کھیل کر 4پوائنٹس کے ساتھ کوارٹر فائنل م یں جگہ بنائی۔ رافع اور بابر نے اپنی اپنی ٹیم کیلئے گول اسکور کئے۔گرو ’سی‘ میں میجیشین ایف سی اور کراچی سٹی کا مقابلہ 0-0کی برابری پر ختم ہوا۔ میجیشین ایف سی کو4پوائنٹس کے ساتھ اگلے مرحلے کا ٹکٹ مل گیا۔ گروپ ’ڈی‘ میں ریڈ آرمی جس کو اپنے پہلے میچ میں رینیگیٹس ایف سی کے ہاتھوں 1-2کی شکست کی ہزیمت سے دوچار ہونا پڑا تھا۔دوسرے میچ میں نارتھ ینگرز کیخلاف 3-0کی کامیابی حاصل کرکے ناک آؤٹ مرحلہ میں جگہ بنالی۔ اس گروپ میں موجود ریڈ آرمی، نارتھ ینگرز اور رینیگیٹس نے 3,3پوائنٹس بنائے تاہم بہتر گول اوسط پر ریڈ آرمی کو دیگر ٹیموں پر برتری حاصل ہوئی۔گروپ ’ای‘ میں بسم ا ﷲ اسپوٹس دوسری کامیابی کے ساتھ باآسانی اگلے مرحلہ میں داخل ہوئی ۔فاتح ٹیم کیلئے یوسف نے ہیٹرک اسکور کی۔

عبدالحق نے ایک گول بنایا۔ شافین ایف سی جس نے معمار اسپورٹس کیخلاف 4-2کی حیران کن کامیابی حاصل کی تھی دوسرے میچ میں بسم اﷲ اسپورٹس کیخلاف 4-0کی شکست سے دوچار ہوئی۔ گروپ ’ایف ‘ میں ہزارہ یونائیٹڈ نے یکطرفہ مقابلے کے بعد ڈریم ایف سی کو 9-1سے ٹھکانے لگایا۔ ہاشم اور عباس نے ہیٹرک بنائیں۔ علی یامین نے 2، ایک گول عمران نے اسکور کیا جبکہ ناکام سائیڈ کا واحد گول منیب نے بنایا۔گروپ ’جی‘ میں ڈی آئی ڈی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد مسلم رینجرز کو 3-2سے مات دی۔ عثمان، رحمن اور شعیب نے ایک ایک گول اسکور کیا۔ عبدالرحمن اور واجد نے ایک ایک بار گیند کو جال کی راہ دکھائی۔گروپ ’ایچ ‘ میں قادری اسپورٹس کو بھی دوسری کامیابی حاصل ہوئی اور ڈینڈ ایف سی کو 3-0سے زیر کرکے 6پوائنٹس کے ساتھ کوارٹر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔ طحہ گوہر نے 2جبکہ ایک گول شہروز جمال نے بنایا۔ریفری صابر بلوچ، نور عالم، سید خورشید شاہ اور کاشف احمد جبکہ میچ سپروائزر ریاض احمد اور شہروز ابتسام تھے۔ ایونٹ کے کوارٹر فائنل اور سیمی فائنل 18نومبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل 25نومبر کو کھیلا جائے گا۔

error: Content is protected !!