پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام تین روزہ کوچنگ اینڈ امپائرنگ کورس آئندہ ماہ ہوگا

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام تین روزہ قومی نیٹ بال کوچنگ اینڈ امپائرنگ کورس آئندہ ماہ 14 دسمبر سے پاکستان سپورٹس بورڈ کوچنگ سنٹر کراچی میں شروع ہوگا۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہ کورس میں ملک بھر کوچز اور امپائرز حصہ لیں گے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی، ریجنل ایسوسی ایشنز اور محکموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کم از کم چھ (مرد اور خواتین) آفیشلز کے نام کورس کے لئے 30 نومبر تک پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کو بھیجیں۔انہوں نے کہا کہ کورس کا مقصد نیٹ بال کے نئے قوانین کے بارے آگاہ کرنا ہے، کورس کی رجسٹریشن فیس 15 سو روپے مقرر کی گئی اور فیڈریشن محکموں کے آفیشلز کے علاوہ تمام کورس میں شرکت کرنے والے شرکا کو یومیہ الائونس اور رہائش دے گی۔ مدثر آرائیں نے کہاکہ کورس 16 دسمبر تک جاری رہے گا اور کورس کے اختتام پر شرکا میں اسناد تقسیم کی جائیں گیں ۔

error: Content is protected !!