لیثررلیگس کاکراچی اور حیدرآباد کے بعدا ندرون سندھ بھی آغاز


کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) لیثررلیگس کے تعاون سے اندرون سندھ بھی فٹبال سرگرمیوں کا آغاز رواں ماہ ہونے جارہا ہے ۔ گذشتہ دنوں لیثررلیگس کے پروجیکٹ ہیڈریاض احمد نے جیکب آباد، روہڑی ، سکھر، خیرپور اور داوو کا دورہ کیا جہاں جیکب آباد کے صدر نذر بروہی، فٹبالر آرگنائزر سہراب کھوسو، اصغر بروہی، فیفا ریفری غنی جمالی، سیکریٹری خیر پورجاوید سومرو، ڈسٹرکٹ دادو کے علی حیدر جمالی، سکھر کے امداد علی شاہ ودیگر سے مذکورہ ڈسٹرکٹس میں لیثررلیگس کی جانب سے اسکول اینڈاکیڈمیز لیگس اور ٹورنامنٹ کے انعقاد سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔متعلقہ ڈسٹرکٹ کے ذمہ داران نے لیثررلیگس کی جانب سے فٹبال سرگرمیوں کو سندھ کے دیگر شہروں تک وسعت دینے پر ان سے اظہار تشکر کرتے ہوئے اسے نوجوان کھلاڑیوں کیلئے حوصلہ افزااقدام قراردیا۔مذکورہ ڈسٹرکٹس کے گراؤنڈز کے دورے کے موقع پر ریاض احمد نے انہیں لیثررلیگس کے زہر اہتمام ہونے والے مقابلوں کی افادیت اور اسکے فوائد سے آگاہ کیا۔ان کاک کہنا تھاکہ اس مشن میں پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر مخدوم فیصل صالح حیات اور سندھ فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر خادم علی شاہ کی بھرپور معاونت لیثررلیگس کو حاصل ہے اور انہی کی سرپرستی میں فٹبال کھیل کی ترقی و فروغ کیلئے لیثررلیگس اپنا اہم کردار ادا کرے گا۔ کراچی میں یوپی جیم خانہ،نارتھ کراچی، ہزارہ یونائیٹڈ ، منگھوپیر، فیڈرل یونائیٹڈاورکراچی اسپورٹس کے گراؤنڈز پر لیثررلیگس کے مقابلوں کے انعقاد کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور آئندہ ہفتہ سے ان گراؤنڈز پر فٹبال سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز بھی کردیا جائے گا۔ اس دوران اندرون سندھ میں بھی لیثررلیگس کے ایونٹس منعقد ہونگے۔ پروجیکٹ ہیڈ ریاض احمد 16نومبر سے میرپورخاص، ٹنڈو الہ یار، عمر کوٹ، بدین،شہید بے نظیر آباد،سانگھڑاور نوشہروفیروز کے اضلاع کے دورے پر روانہ ہورہے ہیں ۔ ایس ایف اے کے سینئر نائب صدر اورمیرپور خاص کے صدر حاجی محمداقبال اور سیکریٹری حسن رضا کی مشاورت سے مذکورہ ڈسٹرکٹس میں فٹبال سرگرمیوں کے آغاز کو حتمی شکل دی جائیگی۔

error: Content is protected !!