انگلینڈ فٹبال ٹیم کے سابق کھلاڑی جوکول ریٹائر ہو گئے


لندن(سپورٹس لنک رپورٹ)انگلینڈ فٹبال ٹیم کے سابق مڈفیلڈر جو کول نے فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے، 37سالہ جو کول اپنے کیریئر کے دوران لیورپول، للی آسٹن ویلا، کونٹری سٹی اور چیلسی کی جانب سے کھیلتے رہے ہیں،37سالہ جو کول 2016 سے اب تک یونائیٹڈ فٹبال لیگ تمپابے روڈیز کی جانب سے کھیل رہے تھے، جو کول نے 2001 سے لیکر 2010 تک انگلینڈ کی جانب سے کھیلتے ہوئے 56 انٹرنیشنل میچوں میں انگلینڈ کی نمائندگی کی جبکہ اس دوران انہوں نے اپنے کیریئر کے دس گول بھی سکور کئے، ریٹائرمنٹ کے حوالے سے جوکول کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے کیریئر کو بھرپور انداز سے انجوائے کیا ہے تاہم اب وقت آگیا ہے کہ میں ریٹائرمنٹ لے لوں، ان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں کیا کرنا ہے اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے لیکن یہ بات طے ہے کہ فٹبال کے ساتھ تعلق قائم رہے گا۔

error: Content is protected !!