آگنیسکا راڈونسکا کا انٹرنیشنل ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

وارسا (سپورٹس لنک رپورٹ) پولینڈ کی سٹار کھلاڑی آگنیسکا راڈونسکا نے انٹرنیشنل ٹینس ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ 29 سالہ کھلاڑی کو 13 سالہ کیریئر کے دوران 20 ڈبلیو ٹی اے ٹائٹلز جیتنے کا اعزاز حاصل ہے تاہم اکتوبر 2016ء سے وہ کوئی ٹائٹل اپنے نام نہیں کر سکیں۔ راڈونسکا نے کہا کہ ٹینس سے کنارہ کشی کا فیصلہ میری زندگی کا اہم اور مشکل ترین تھا لیکن میں نے طویل سوچ وچار کے بعد انتہائی قدم اٹھایا۔

انہوں نے کہا کہ سرتوڑ کوشش اور محنت کے باوجود میرے لئے پہلے جیسا پرفارم کرنا ممکن نہیں رہا اسلئے میں سمجھتی ہوں کہ میں نے صحیح وقت میں درست فیصلہ کیا ہے۔

error: Content is protected !!