دوسرے پی پی ایل بلائنڈ کرکٹ کپ کے شیڈول کا اعلان


اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل ( پی بی سی سی) نے دوسرے پی پی ایل بلائنڈ کرکٹ کپ کے شیڈول کااعلان کردیا۔ پی بی سی سی کے چیئرمین سیّد سلطان شاہ نے بتایا کہ ایونٹ27 نومبر سے یکم دسمبر تک کھیلا جائے گا۔ شیڈول کے مطابق پشاور میں شیڈول چیمپئن شپ میں 6 ٹیمیں شرکت کرے گی جس میں اسلام آباد، پشاور، گوجرانوالہ، بہاولپور، ایبٹ آباد اور اٹک شامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ڈومیسٹک سطح پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو قومی سطح پر موقع دیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ جس طرح بہاولپور میں ہونے والے ایونٹ میں 2 نامور جونیئر کھلاڑی سامنے آئے ہیں، انہیں بھی قومی ٹیم میں جگہ دی جائے گی۔ سیّد سلطان شاہ نے بتایاکہ آئندہ سال سری لنکا میں ہونے والے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز میں زیادہ تر نوجوان کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کریں گے تاکہ ورلڈ کپ کے لئے ابھی سے مضبوط ٹیم تیار کر سکیں۔

error: Content is protected !!