شاہد آفریدی کے متنازعہ بیان پر وزیراعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر کی سخت تنقید


مظفرآباد(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کے کشمیر کے حوالے سے متنازعہ ویڈیو بیان پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر کا کہنا ہے کہ لگتا ہے شاہد آفریدی کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کھیلنی ہے، اسی لیے انہوں نے ایسی باتیں کی ہیں۔لندن میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راجا فاروق حیدر نے کہا کہ ‘کشمیر حساس معاملہ ہے،آفریدی کشمیریوں کے جذبات سے نہ کھیلیں، کشمیر کی آزادی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا’۔انہوں نے کہا کہ ‘کشمیر ہمارے لیے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے، کھلاڑیوں کو ایسے بیانات نہیں دینے چاہئیں’۔

error: Content is protected !!