ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن زونVIIکی انڈر19ٹیم کا اعلان


کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن زونVIIکے سیکریٹری مظہر علی نے ٹرائیلز اورفٹنس کے بعد ڈسٹرکٹ انڈر19ٹیم کے 30کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا۔ناظم آباد جیم خانہ گراؤنڈ پر منعقدہ ٹرائیلزمیں فرسٹ کلاس کرکٹرز فرحان اقبال، فراز پٹیل اور شاہ زیب نے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ان کے معاونین میں حمزہ انصاری، قادر خان، رحمان غنی اور حمزہ قادر نے کی۔ منتخب کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 25نومبر سے لگایا جائے گا۔ منتخب کھلاڑیوں میں کاشف خان، سعد علی، محمود شاہ، عون عباس، وجاہت کمال، حمزہ قاسم، حذیفہ منیر، غازی غوری، بلال احمد ، احسان اﷲ، محمد جواد، اسد امین، شایان احمد، شیراز احمد، اکبر خان،شیزان علی، شاہ زیب کان، محمد قومی، سعید الرحمن، حیدر علی، نعیم گل ، محمد جہانگیر، طحہ ارسلان، محمد اکبر خان، سعد بن یوسف ، عمر خان، شہاب عالم، عبدالخان، محمد افضل اورعاطف حسین شامل ہیں۔ ٹرائیلز کی نگرانی حسیب احمد، زیب اقبال، شہاب الدین نے کی۔

error: Content is protected !!