ابوظہبی ٹیسٹ، شاہین پہلی اننگزمیں 227 رنز بنا کر آؤٹ،کیویز دوسری اننگز میں 56پر 1آئوٹ


ابوظہبی(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستانی ٹیم پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 227 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، بابر اعظم کے سوا گرین شرٹس کا کوئی بھی کھلاڑی کیویز باؤلرز کا ڈٹ کر مقابلہ نہ کر سکا، بابر نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 62 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹاپ سکورر رہے، ٹرینٹ بولٹ نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، نیوزی لینڈ نے دوسرے روز کھیل ختم ہونے تک اپنی دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر 56 رنز بنا لئے تھے اور اسے گرین شرٹس کی پہلی اننگز کا خسارہ ختم کرنے کیلئے مزید 18 رنز درکار ہیں، ٹام لیتھم کے آؤٹ ہونے کے بعد کپتان کین ولیمسن اور جیت راول گرین شرٹس کے باؤلرز کے سامنے جم گئے، ولیمسن 27 اور راول 26 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ حسن علی نے ایک وکٹ لی۔ ہفتے کو پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستانی ٹیم نے 59 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ پر پہلی نا مکمل اننگز دوبارہ شروع کی تو اظہر علی 10 اور حارث سہیل 22 رنز پر کھیل رہے تھے، دونوں بلے بازوں نے محتاط انداز سے دن کا آغاز کیا تاہم 91 کے سکور پر آئش سودھی نے حارث کو آؤٹ کر کے ٹیم کو دن کی پہلی کامیابی دلائی، حارث 38 رنز بنا سکے، اگلے اوور میں ٹرینٹ بولٹ نے اظہر علی کو آؤٹ کر کے ٹیم کو بڑی کامیابی دلائی، انہوں نے 22 رنز بنائے، اس موقع پر بابر اعظم نے اسد شفیق کے ساتھ مل کر پانچویں وکٹ کی شراکت میں 83 رنز بنا کر نہ صرف کیویز کی پہلی اننگز کا سکور برابر کیا بلکہ ٹیم کو برتری بھی دلائی، 174 کے سکور پر بولٹ نے اسد کو آؤٹ کر کے اہم پارٹنرشپ توڑ دی

اسد نے 43 رنز بنائے، کپتان سرفراز احمد 2 رنز بنا کر چلتے بنے، انہیں پٹیل نے آؤٹ کیا، بلال آصف 11، یاسر شاہ 9 اور حسن علی 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، 227 کے سکور پر گرین شرٹس کی آخری وکٹ گری جب بابر اعظم 62 رنز بنانے کے بعد بولٹ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے، اسطرح گرین شرٹس کو کیویز کے خلاف 74 رنز کی برتری مل گئی، بولٹ نے 4، گرینڈ ہوم اور اعجاز پٹیل نے 2، 2 ، واگنر اور سودھی نے ایک، ایک وکٹ لی۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم دوسری اننگز کیلئے جب میدان میں اتری تو حسن علی نے دوسرے ہی اوور میں ٹام لیتھم کو کلین بولڈ کر کے ٹیم کو پہلی کامیابی دلائی

لیتھم بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، اس موقع پر کپتان کین ولیمسن اور جیت راول وکٹ پر جم گئے اور دونوں نے مزید کوئی نقصان نہ ہونے دیا، اسطرح دوسرے روز جب کھیل ختم ہوا تو نیوزی لینڈ نے ایک وکٹ پر 56 رنز بنا لئے تھے اور اسے پاکستان کی پہلی اننگز کا خسارہ ختم کرنے کیلئے مزید 18 رنز درکار ہیں، ولیمسن 27 اور راول 26 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، حسن علی نے ایک وکٹ لی۔

error: Content is protected !!