ذاکر کھتری کی مقامی قبرستان میں ہزاروں افراد کی موجودگی میں تدفین

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) فٹبال آرگنائزر صادق کھتری کے بڑے بھائی ذاکر خان کی نیوکراچی قبرستان میں تدفین جبکہ نماز جنازہ ، مقامی نورانی جامعہ مسجد ، سیکٹر الیون جی میں ادا کی گئی۔ تدفین میں ڈی ایف اے کراچی سینٹرل کے صدر سید عثمان شاہ، سیکریٹری محمد سلیم پٹنی، نائب صدورمحمد شمیم، محمد عاکف خان، وسیم عالم، محمد شبیر، نور عالم، نسیم بابر، محمد قاسم،سیکریٹری ایسٹ کیپٹن عبیداﷲ، ماسٹر ریاست، اجمل خٹک، محمد نظام، جاوید یامین، قمبر علی، عارف رحمت اﷲ، استاد لطیف بلوچ، کیپٹن شوکت علی، وحید بلوچ، دوست و احباب و رشتہ داروں ،ریاض احمد ایریا منیجر لیثررلیگس کے علاوہ اہل محلہ کی کثیر تعدا د بھی موجود تھی۔ دریں اثناء سندھ فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر سید خادم علی شاہ، سیکریٹری رحیم بخش، ڈی ایف اے ساؤتھ، ویسٹ اور ملیر کے منتخب عہدیداران و ممبران نے بھی صادق کھتری سے ان کے بھائی کی ناگہانی موت پر اظہار تعزیت کی ہے ۔

error: Content is protected !!