ریڈ آرمی اور بسم ا ﷲاسپورٹس لیثررلیگس انٹرکلب چمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئیں


کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) ریڈ آرمی نے فینکس ایف سی کو 2-0اور بسم اﷲ اسپورٹس حریف ہزارہ یونائیٹڈ کیخلاف ٹائی بریکر پر3-1سے کامیابی حاصل کرکے24ٹیموں پر مشتمل لیثررلیگس انٹرکلب چمپئن شپ کے فائنل میں اپنی جگہ مستحکم کرنے میں کامیاب رہیں ۔سکسٹین اسٹار گراؤنڈ پر ہونے والے مقابلوں میں ریڈ آرمی کی جانب سے میچ کا واحد اور فیصلہ کن گول عبدﷲنے اسکور کیا۔ بسم اﷲ اسپورٹس اور ہزارہ یونائیٹڈ کا مقابلہ مقررہ وقت میں بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ریاض احمد، ایریا منیجر کراچی کے مطابق قبل ازیں کھیلے گئے کوارٹر فائنلز میں فینکس ایف سی نے میجیشین ایف سی کو 2-1سے مات دی۔ شہیر اور اسمٰعیل قیوم نے فاتح ٹیم کی جانب سے ایک ایک گول بنایاجبکہ ناکام سائیڈ کا واحد گول مدثر نے اسکور کیا۔ریڈ آرمی نے ریڈز کالج کو 2-0سے قابو کیا علی اور رامس فاتح ٹیم کے اسکورر تھے۔تیسرے کوارٹر فائنل میںعبدالحق کے واحد گول نے بسم اﷲ اسپورٹس کو سیمی فائنل میں پہنچا دیا جب ڈی آئی ڈی ایف سی کو 1-0کی شکست کا سامنا رہا۔

چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میں ہزارہ یونائیٹڈ نے قادری اسپورٹس کے ساتھ مقابلے کو یکطرفہ بنادیا جب محمد حکیم نے 2اور ہاشم کے ایک گول نے ہزارہ یونائیٹڈ کو 3-0کی فتح سے ہمکنار کیا۔ ایونٹ میں شریک 24ٹیموں کو 3,3کے 8گروپ میں تقسیم کیا گیا تھا۔ ہر گروپ کی ٹاپ ٹیم کو براہ راست کوارٹر فائنل میںجگہ ملی تھی۔ٹورنامنٹ کی فاتح کو ٹرافی کے علاوہ 7ہزار اوررنر اپ کوٹرافی اور 3ہزار روپے کے علاوہ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ، ٹاپ اسکورر اور بہترین گول کیپر کو بھی کیش ایوارڈ ملے گا۔ایونٹ کا فائنل 25نومبر کو فلڈ لٹ میں کھیلا جائے گا۔ریفری نور عالم، صابر بلوچ، سید خورشید علی شاہ اور محمد عابد جبکہ میچ سپروائزر شہروز ابتسام تھے۔

error: Content is protected !!