ٹی ٹین لیگ،مراٹھا عربین ننے بنگال ٹائیگرزکو 9وکٹوں سے شکست دیدی


شارجہ (عبدالرحمان رضا)مراٹھا عریبین نے بنگال ٹائیگرز کو 9 وکٹوں سے ہرادیاخراب فیلڈنگ، کیچ چھوڑنا اور کم اسکور بنگال ٹائیگرز کی اس اہم میچ میں شکست کا سبب بنے دبئی (پریس ریلیز )خراب فیلڈنگ اور کم اسکور بنگال ٹائیگرز کی مراٹھاعریبین کے خلاف ٹی 10 لیگ کے دوسرے سیزن کے اس اہم میں شکست کا اہم سبب بن گیا بنگال ٹائیگرز کے فیلڈرز نے چار کیچ ڈراپ کئے اور کئی شاٹس کو باؤنڈرز کے پار جانے سے روکتے رہے جس مراٹھا عریبین نے 8 اعشاریہ 2 اوورز میں ایک وکٹ کھوکر 92 رنز کا مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا جبکہ میچ کی 10 گیندیں ابھی باقی تھیں۔ حضرت اللہ زازئی 35 گیندوں پر 4 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 76 رنز بنائے میچ میں 66 رنز صرف باؤنڈریز کی مدد سے بنے جس سے مراٹھاعریبین کے لئے ہدف کا حصول آسان ہوگیا اور یہ سب کچھ کیچ ڈراپ کرنے اور خراب فیلڈنگ کی بدولت ہی ممکن ہوا انڈین باؤلرظہیرخان نے اکلوتی وکٹ حاصل کی اس سے قبل بنگال ٹائیگرز نے 7 وکٹیں کھوکر 91 رنز بنائے تھے جس میں جیسن رائے کے 27 رنز بھی شامل تھے یہ ٹیم میں کسی کھلاڑی کا سب سے زیادہ اسکور بھی تھا انہوں نے یہ رنز 2 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے بنائے عامر یامین جنہوں نے ایک روز قبل 4 مسلسل گیندوں پر 4 وکٹیں حاصل کرکے نیا عالمی ریکارڈ بنایا تھا آج اپنی بیٹنگ کے جوہر دکھائے اور ٹیم کے مجموعے میں 17 رنز جوڑے جس میں ایک چھکا اور ایک چوکا بھی شامل تھا جبکہ کیون کوپر اور وکٹ کیپر سام بلنگ کھاتہ کھولے بغیر پویلین لوٹے شیرفان راتھرفورڈ نے 15 افغان آل راؤنڈر محمد نبی نے 16 جبکہ چراغ سوری نے 10 رنز بنائے یوں بنگال ٹائیگرز اپنا اسکور 91 تک پہچانے میں کامیاب ہوئی۔

error: Content is protected !!