بابر اعظم2018ءمیں اوسط کے لحاظ سے کامیاب ترین بلے باز بن گئے


دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ) قومی ٹیم کے نوجوان بلے باز بابر اعظم2018ءمیں اوسط کے لحاظ سے کامیاب ترین بلے باز بن گئے ہیں ۔ 24سالہ بابر اعظم نے نیوزی لینڈ کے خلاف دبئی میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران اس فارمیٹ میں اپنی پہلی سنچری سکور کی ، بابر اعظم رواں سال 67.71کی اوسط سے474ٹیسٹ رنز سکور کرچکے ہیں جو اس سال 400سے زیادہ رنز سکور کرنے والے کھلاڑیوں میں سب سے زیادہ اوسط ہے ، بھارتی کپتان ویرات کوہلی اس فہرست میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں جنہوں نے رواں سال59.05کی اوسط سے1063رنز سکور کیے ہیں ،وہ اب تک2018ءمیں 4سنچریاں بھی سکور کرچکے ہیں، سر ی لنکا کے دمتھ کارونارتنے نے رواں سال53.91کی اوسط سے647رنز سکور کررکھے ہیں ،وہ بھی رواں سال ایک ہی سنچری سکور کرسکے ہیں، سابق جنوبی افریقی کپتان اے بی ڈیویلیئرز نے رواں سال مئی میں ریٹائرمنٹ سے قبل 53.17کی اوسط سے638رنز سکور کیے تھے جس میں ایک سنچری شامل تھی، پاکستانی نژاد آسٹریلیوی اوپنر عثمان خواجہ رواں سال اب تک 47.08کی اوسط سے565رنز سکور کرچکے ہیں جس میں 2سنچریاں بھی شامل ہیں ،بنگلہ دیش کے مومن الحق رواں سال اب تک46کی اوسط سے644 رنز سکور کرچکے ہیں جن میں 4سنچریاں بھی شامل ہیں،برطانوی بلے باز جوز بٹلر رواں سال اب تک44.70کی اوسط سے760رنز بناچکے ہیں جس میں ایک سنچری شامل ہے ، قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز حارث سہیل رواں سال اب تک42.25کی اوسط سے507رنز سکور کرچکے ہیں جن میں 2سنچریاں شامل ہیں ،برطانوی کپتان جو روٹ رواں سال اب تک41.21کی اوسط سے948رنز سکور کرچکے ہیں جن میں2سنچریاں شامل ہیں ۔آسٹریلیاکے کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز ٹم پین رواں سال40.50کی اوسط سے324رنز سکور کرچکے ہیں ۔

error: Content is protected !!