سنچری بنانے پر زینب عباس کا ٹویٹ،بابر اعظم نے بھی کرارا جواب دے ڈالا


لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ میں بیٹسمین بابراعظم کی سنچری پر سپورٹس جرنلسٹ زینب عباس نے انہیں مبارکباددی لیکن ذرا انوکھا انداز اپنایا ، جواب میں بابر اعظم کے ردعمل نے سوشل میڈیا صارفین کو بحث کے لیے ایک نیا موضوع فراہم کردیا۔دبئی میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز بابر اعظم نے اپنی پہلی ٹیسٹ سنچری مکمل کی تو سوشل میڈیا پران کا نام ٹاپ ٹرینڈ میں آگیا، ٹوئٹرصارفین نے سنچری پربابرکی تعریفوں کے خوب پل باندھے اور انہیں مبارکباد دی لیکن صحافی زینب عباس کی ٹویٹ کے جواب میں نوجوان بیٹسمین نے انہیں حد میں رہنے کا مشورہ دے دیا۔

زینب عباس نے اپنی ٹویٹ میں اچھا کھیلنے پر بابر کو شاباش دیتے ہوئے لکھا کہ ”مجھے بہت زیادہ اچھا لگا جب بابر اعظم کی سنچری مکمل ہونے پردیگر کھلاڑی مکی آرتھر کو ان کے ”بیٹے“ کی سنچری پر مبارکباد دینے گئے“۔بابر اعظم کو زینب کی ٹویٹ ایک آنکھ نہ بھائی اور چند گھنٹوں بعداس ٹویٹ کے جواب میں انہوں نے زینب کو لکھا کہ ” کچھ بھی کہنے سے پہلے سوچ لیا کرو اور اپنی حد سے تجاوز کرنے کی کوشش نہ کرو“۔

پھر کیا تھا، سوشل میڈیا صارفین نے زینب کی ٹویٹ اوربابراعظم کے جواب کو لے کر خوب تبصرے کیے، کسی نے بابر اعظم کی حمایت کی تو کسی کو زینب ٹھیک لگیں،بابر کی مخالفت کرنے والوں کا موقف یہ رہا کہ 2016ءمیں ٹیسٹ ڈیبو کرنے والے بابر اعظم کو ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا پسندیدہ کہا جاتا ہے ، یہی بات زینب نے کہی تو بابر کو برا لگ گیا۔

error: Content is protected !!