لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور کی زیرسرپرستی سپورٹس بورڈ پنجاب کے سالانہ سپورٹس کیلنڈر کے تحت صوبہ بھر میں تحصیل کی سطح پر کرکٹ کے مقابلے شروع ہوگئے ہیں، کھلاڑیوں کی بہت بڑی تعداد نے ان مقابلوں میں شرکت کررہی ہے،ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے کہا ہے کہ نئے کھلاڑیوں کو صلاحیتوں کے اظہار کے لئے بہترین پلیٹ فارم مہیا کیا گیا ہے کھلاڑی اس سے فائدہ کر اٹھا کر اپنی صلاحیتوں کا کھل کر اظہار کریں ۔ضلع خانیوال میں تحصیل جہانیاں نے خانیوال کو ہرا کر انٹر تحصیل کرکٹ میچ جیت لیا، ضلع جہلم میں ہونے والے مقابلے میں سوہاوہ نے جہلم کو مات دیدی، سیالکوٹ نے کرکٹ کے مقابلے جیت لئے،دیپالپور نے اوکاڑہ کو شکست دیکر انٹر تحصیل کرکٹ مقابلے جیت لیئے، چیچہ وطنی نے ساہیوال کو ہراکر کامیابی حاصل کی،ضلع نارووال میں گرلز اتھلیٹکس کے مقابلے ہوئے جس میں 100 اور 400 میٹر ریس میں بشریٰ رزاق، 200 سو میٹر میں ماریہ بشارت، 800 میٹر میں ملیکہ نے کامیابی حاصل کی، شاٹ پٹ اور جیولن تھرو میں فوزیہ انور، لانگ جمپ میں آمنہ حفیظ، ڈسکس تھرو میں تحریم کامیاب رہیں، ریلے ریس میں آمنہ، شہربانو، ماریہ بشارت اور رابعہ خالد نے فتح حاصل کی
ضلع وہاڑی میں بوائز ٹیبل ٹینس کے مقابلے میں وہاڑی نے بورے والہ کو شکست دیدی جبکہ ضلع ساہیوال میں گرلز اور بوائز کے بیڈ منٹن کے مقابلوں میں چیچہ وطنی نے ساہیوال کو ہرا کر کامیابی حاصل کی، اٹک نے حضرو کو ہرا کر انٹر تحصیل والی بال مقابلہ جیت لیا،ضلع بہاولنگرمیں اتھلیٹکس کے مقابلے منعقد ہوئے، ہارون آباد کی عمارہ نے 100 ، 200 اور800میٹر ریس، منچن آباد کی صبا نے 400 میٹر ریس جیتی، ڈسکس تھرو میں ہارون آباد کی سمیرا کامیاب رہیں، شاٹ پٹ میں چشتیاں کی مریم نے کامیابی حاصل کی، 4×100 ریلے ریس تحصیل ہارون آباد نے جیتی، ضلع بہاولپور میں انٹر تحصیل بیڈ منٹن (بوائز انڈر 16) کا مقابلہ ڈرنگ سٹیڈیم میں منعقد ہوا، جس میں بہاولپورسٹی، احمد پور، یزمان، بہاولپور صدر، خیر پور اور حاصل پور کی ٹیموں نے حصہ لیا، انٹر تحصیل بیڈ منٹن (بوائز انڈر 16) کا مقابلہ یزمان تحصیل نے جیت لیا۔