ایشین جیم باڈی بلڈنگ مقابلے آئندہ سال مارچ میں ہونگے


پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ)ایشین جیم باڈی بلڈنگ مقابلے اگلے سال مارچ کو منعقد ہونگے جس میں جونیئراورمسٹرایشین جیم کے علاوہ سعیدکلاسک ٹائٹل کیلئے تن سازوں کے مابین مقابلہ ہوگاجونیئرومسٹرٹائنل کیلئے دیگرکلبوں کے کھلاڑیوں کی شرکت پرپابندی ہوگی۔ایشین جیم کے چیف کوچ سعیدالرحمن یوسفزئی نے تن سازوں کی ریہرسل شوئنگ کے بعد کھلاڑیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ایشین جیم کی یہ روایت رہی ہے کہ ہر سال کلب کی سطح پر مقابلے کئے جاتے ہیں جس میں کھلاڑی جوق درجوق حصہ لیتے ہیں تاہم اس بار صرف وہی تن سازجونیئراورمسٹرٹائنل کے لئے اہل ہونگے جوکہ ایشین جیم میں ورزش کرتے ہیں تاہم سعید کلاسک ٹائنل کیلئے تمام باڈی بلڈنگ کلبوں کے تن سازحصہ لے سکتے ہیں انہوں نے اس موقع پر تن سازوں کو مفیدمشورے دئیے اورانہیں مضرصحت ادویات سے اجتناب کی تلقین کی۔

error: Content is protected !!