سپورٹس بورڈ پنجاب کے سپورٹس کیلنڈر کے تحت لاہور میں بھی کھیلوں کے مقابلے شروع


لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)سپورٹس بورڈ پنجاب کے سپورٹس کیلنڈر کے تحت ڈی جی سپورٹس پنجاب ندیم سرور کی زیرسرپرستی لاہور میں بھی کھیلوں کے مقابلے شروع ہوگئے ہیں، منگل کے روز نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کے جمنیزیم ہال میں انٹرتحصیل بوائز و گرلز بیڈ منٹن کے مقابلے منعقد ہوئے، جن میںلاہور سٹی، ماڈل ٹائون اور لاہور کینٹ کی ٹیموں نے حصہ لیا،لاہور سٹی کی گرلز اور بوائز نے بیسٹ آف تھری کے مقابلے جیت لئے، پہلے مقابلے میںلاہور سٹی نے لاہور کینٹ کو 2-1سے ہرادیا،لاہور کینٹ کے رضا علی نے ریحان ، لاہور سٹی کے سعد عامر نے لاہور کینٹ کے محمداحمدکو شکست دی،لاہور سٹی کے سعد اور عثمان نے لاہور کینٹ کے رضا اور حسان کو ہرادیا

دوسرے مقابلے میں ماڈل ٹائون نے لاہور کینٹ کو2-0 سے شکست دی، عبداللہ عاصم نے حسن کو ہرایا جبکہ عبداللہ اور فیضان نے احمد اور برہان کو مات دی، تیسرے مقابلے میں لاہور سٹی نے ماڈل ٹائون کو شکست دیدی، ریحان نے کاشف کو ہرایا، جبکہ سعد عامر اور عثمان نے عبداللہ اور فیضان کو شکست دی، گرلز کے مقابلوں میں لاہور سٹی نے لاہور کینٹ کو 3-0سے شکست دی، زینب نے نور، مہر النساء نے حدیقہ ، زیب و ثمن نے نور اور لائبہ کو ہرایا، دوسرے مقابلے میں لاہور سٹی نے ماڈل ٹائون کو 2-1سے شکست دی، حاجرہ نے نور، حدیقہ نے نبہ، نور و حدیقہ نے طیب اور حاجرہ کو ہرایا، تیسرے میچ میں لاہور سٹی نے ماڈل ٹائون کو 2-0سے ہرایا، مہرالنساء نے حاجرہ کو مات دی جبکہ زینب اور ثمن نے حاجرہ اور ایشا کو شکست دی، مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹائون مظہر علی سرورنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپورٹس صحت مند سرگرمی ہے اور نوجونواں میں سپورٹس کا رحجان خوش آئندہے۔


سپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے سپورٹس کیلنڈر کے تحت کھیلوں کے مقابلوں سے مثبت سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا، دیگر اضلاع میں بھی کھیلوں کے مقابلے جاری ہیں، ضلع نارووال میں اتھلیٹکس بوائز کے مقابلوں میں تحصیل نارووال، ظفر وال اور شکرگڑھ کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا، 100 اور 200میٹر محمد فیضان، 400میٹر ذیشان اور 1500میٹر ریس محمد تاثیر نے جیتی، 100×4میٹر ریلے ریس میں نعیم، شاہ زمان، حارث خان اور عاطف خان فاتح رہے، جیولن تھرو میں فیضان، شاٹ پٹ میں زین علی، لانگ جمپ میں عاطف علی کامیاب رہے،ضلع حافظ آباد میں ریسلنگ کے 41،44،48،52،57کلو گرام کیٹیگری کے مقابلوںمیں حافظ آباد تحصیل نے پنڈی بھٹیاں کو شکست دیدی،ضلع خانیوال میں تحصیل کبیر والہ نے کرکٹ میچ میں میاں چنوں کو شکست دیدی

ضلع اوکاڑہ میں گرلز ٹیبل ٹینس کے مقابلوں میں اوکاڑہ نے دیپالپور کو ہرادیا، تحصیل منڈی بہائوالدین نے تحصیل ملکوال کو شکست دیکر انٹر تحصیل گرلز بیڈ منٹن مقابلے جیت لئے، مقابلوں میں منڈی بہائوالدین، ملکوال اور پھالیہ کے 15کھلاڑیوں نے حصہ لیا، تحصیل ٹوبہ ٹیک سنگھ نے کمالیہ کو 5وکٹوں سے ہرا کر انٹر تحصیل بوائز کرکٹ میچ جیت لیا، تحصیل جھنگ نے اٹھارہ ہزاری تحصیل کو 77رنز سے ہرا کر کرکٹ میچ جیتا ، تحصیل قائد آباد نے خوشاب کو2وکٹوں سے شکست دیکر انٹر تحصیل بوائز کرکٹ میچ جیت لیا، ان مقابلوں میں قائدآباد، خوشاب، نور پور اور نوشہرہ کی تحصیلوں کے 50کھلاڑیوں نے حصہ لیا، انٹر تحصیل گرلز ٹیبل ٹینس کے مقابلے خوشاب نے جیتے، مقابلوں میں 20خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا، گوجرانوالہ نے کرکٹ میچ میں وزیرآباد کو شکست دیدی۔

error: Content is protected !!